شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے .
سرکاری زرائع کے مطابق میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین نوجوان جواں بحق ہوگئے.
واقعے میںجاںبحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کردیئے گئے. مقتولین کی شناخت جاسیم،سید ملو اور انضمام کے ناموں سے ہوئی ہے .
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ شواہد اکھٹے کرلئے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی.
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گذشتہ کئی سالوںسے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں.