کوئٹہ:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایف او)نے ترقی فانڈیشن کو سیلاب متاثرین میں خوراک کی تقسیم میں بے ضابطگیوں اور انتظامی بے ضابطگیوں پر بلیک لسٹ کرکے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر عمل درمد روک کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
آن لائن کے مطابق ترقی فاﺅنڈیشن نصیرباد ڈویژن کے اضلاع نصیرباد ،جعفرآباد، صحبت پور ،کچھی اورجھل مگسی کے سیلاب متاثرین کو خوراک تقسیم پر کام کررہی تھی ،اسی دوران ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کی فنڈنگ سے کروڑوں روپے کے خوراک کے پیکج اور ٹرکوں کو مسلح افراد نے لوٹ لئے تھے جس کا ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انتظامی بے ضابطگیوں اور تقسیم کے عمل میں غیر شفافیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خوراک کے پراجیکٹ پر عمل درآمد فوری طور پر روک کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضع رہے کہ نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن سے حکومتی سطح پر جاری مذاکرات بھی ناکام ہوچکے ہیں۔