اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

سینئر سول جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج نے کی ،سماعت کے دوران رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی حاضری لگائی گئی ۔