جنوبی وزیرستان اپر،ممبرصوبائی اسمبلی کا فنڈ انفرادی طریقے سے تقسیم ہونے کا انکشاف

جنوبی وزیرستان اپر سے ممبرصوبائی اسمبلی آصف خان کے ترقیاتی فنڈ کا استعمال انفرادی طریقے سے تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا .

نیوز کلاؤڈ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے سب ڈویژن سروکئی اور سب ڈویژن لدھا میں‌100 ملین کی لاگت کےکل 12 سکیموں‌کی منظور دی گئی ہے .سکیموں میں واٹرٹینک،پختہ گلیاں شامل ہیں.

دستاویزات کے مطابق تمام سکیموں کو انفردی طریقے سے نہیں‌بلکہ اشخاص کو گاؤں کے نام دے کر تقسیم کی گئی ہے.

جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شہریار محسود کے مطابق ضلع میں‌متعدد ایسی نامکمل سکمیں ہیں جن کے ٹھیکیدار در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں‌،ان ٹھیکیداروں کو بقایاجات ملنے کی بجائے نئی سکمیں لائی جارہی ہیں۔

انہوں‌نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی کے فنڈ سے نئی سکمیں لانا اور پھر ان سکیموں‌کو منظور نظر لوگوں‌میں‌تقسیم کرنے سے مایوس ہوئی ہے.