جنوبی وزیرستان اپر،خیسور تا بروند روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال جاری

آتش محسود
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقہ خیسور سے تحصیل سروکئی کے علاقے بروند تک زیر تعمیر سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

مقامی لوگوں نے انھیں بتایا ہے کہ علاقہ خیسور سے بروند تک روڈ پر کام جاری ہے جس میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال ہورہاہے۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے اطراف میں تعمیر شدہ حفاظتی دیوار میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو کی ملی بھگت سے روڈ پر ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے ۔

روڈ پر ناقص میٹریل کے استعمال پر ایکسن سی اینڈ ڈبلیو سے رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ تب تک اپنا موقف نہیں دے سکتے جب تک وہ سائیٹ کا وزٹ نہ کرلیں۔

عوام نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف سیکرٹری سمیت ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سے درخواست کی ہے کہ روڈ کے کام کا معائنہ کرکے کام کے تسلی بخش ہونے کو یقینی بنائیں اور خرد برد میں ملوث ایکسن سی اینڈ ڈبلیو اور انجینئر کے خلاف انکوائری کی جائے۔