جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلو م افراد کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق گذشتہ روز مغرب کے بعد نامعلو م افراد نے سراروغہ تحصیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر اندھادھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکارعمرحیات اور رئیس خان بیٹنی شہید جبکہ 4 اہلکار سپاہی گل، نائیک رفیع زمان، نائیک نظیرعلی اور نائیک زمان زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔
دوسری جانب گذشتہ روز ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلئے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔