جنوبی وزیرستان اپر،ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

عبدالودود

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ سے میں قتل ہونے والےٹیکسی ڈرائیورکے قاتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

گرفتار دونوں‌ملزمان عدنان خان اور رحیم شاہ کا تعلق تحصیل سراروغہ سے ہے.

گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول فتح شیر ان کے گاؤں کا رہائشی تھا. گاڑی خریدنے کے بہانے اسکی گاڑی وانا جانے کےلئے بک کرائی تھی .

انہوں‌نے بتایاکہ تھانہ تیارزہ کے حدود میں مقتول کو گولی مارکر قتل کیا اور نعش کی شناخت چھپانے کیلے نعش کو آگ لگاکر جلادی جبکہ گاڑی کو ساتھ لے گئے.

واضح رہے کہ 12 فروری کو ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو اطلاع ملی کہ کونڈ سیرائی کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی لاش روڈ پر پڑی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اور لاش کو جلایا گیا ہے.پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کاروائی شروع کی تھی.