جنوبی وزیرستان لوئر،گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں سیلابی ریلے میں پیک اپ بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ تحصیل برمل کے علاقہ کژہ پنگہ میں پیش آیا۔

انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں  ملنے کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کی گئی ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان  کنڈی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حاجی محمد سلیمان خیل سکنہ زرملن اور کرام سرکی خیل وزیر سکنہ کژہ پنگہ سے ہوئی ہے۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل زم چینہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی  ہوئے تھے۔