جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل توئے خلہ میں پرانی دشمنی پر دو خاندانوں میںتصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے .
پولیس زرائع کے مطابق شاہ مہران اور مشاد خان کے خاندانوںکے درمیان گذشتہ 8 سالوںسے اراضی پر تنازعہ چل رہاہے .
زرائع کا کہنا ہے کہ آج توئے خلا میںشاہ مہران کے خاندان کے افراد گھات لگا کر بیٹھے تھے جب مشاد خان کے خاندان کے افراد وہاں سے گزر ہوا توان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشادخان کے خاندان کے دو افراد نصیب خان اورمثل خان جاں بحق جبکہ حکمت اور ظاہرشاہ زخمی ہوگئے ہیں۔
جوابی فائرنگ میں شاہ مہران کے خاندان کا ایک فرد نعیم جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا. فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگئے .
پولیس نے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی.
واضحرہے کہ شاہ مہران اور مشاد خان دونوں چچازاد بھائی ہیں،اراضی کے تنازعے کی وجہ سے دونوں خاندان اس سےقبل بھی ایک دوسرے کے افراد کو جنوبی وزیرستان لوئر اور پنجاب میں قتل کرچکے ہیں .