جنوبی وزیرستان لوئر، چیف آف احمد زئی وزیراغوا ہونے کے چندگھنٹوں بعد رہاہوگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں احمدزئی وزیر قبیلے کے چیف ملک طارق وزیر کو اغوا کے چند گھنٹوں بعد رہا کیا گیا ہے.

مقامی زرائع کے مطابق گذشتہ شام تحصیل وانا کے علاقے دژہ غونڈئی میں چیف آف احمد زئی ملک طارق کی گاڑی پر کالے شیشے کی فیلڈر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ اور انھیں اغوا کرلیا.

زرائع کا مذید کہنا ہے کہ اغواکاروں نے ملک طارق کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا. اغوا کے چند گھنٹوں کے بعد رات گئے شولام کے علاقے میں چیف آف احمد زئی کو رہا کیا گیا ہے.

اغواکاروں‌کے متعلق ابھی تک معلوم نہ ہوسکا اور انہوں‌نے چیف آف احمد زئی کو کیوں اغوا کیا تھا اور کن شرائط پر انھیں رہائی ملی ہے.

واضح‌رہے کہ ملک طارق وزیر کا تعلق احمد زئی وزیر قبیلے کے ذیلی شاخ یارگل خیل سے ہے۔ملک طارق وزیر کو ان کے والد ملک بسم اللہ جان المعروف ملک سیلک کی وفات کے بعد احمدزئی وزیر کا چیف مقرر کیا گیا.