جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دژہ غونڈی کے علاقے میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد ایک زیر تعمیر پولیس سٹیشن کے مزدوروں کے خیمے میں گھس گئے اور اندھا دھندفائرنگ کی۔
فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی مزدور کو چہرے پر گولی لگی ہےجس کی وجہ سے وہ بمشکل بات کررہاہے۔
واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق تحصیل شکئی سے ہے۔
پولیس اور ریسکیوٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہےجبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے کچھ دن قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر کام کرنے والے 8 مزدور نامعلوم افراد نے اغوا کرلئے۔