جنوبی وزیرستان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سےبریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہوگئے

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے.

مقامی زرائع کے مطابق بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی پاک افغان بارڈر سے وانا جارہے تھے کہ ماندک خولہ کے قریب ان کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی ،حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں .

ایک سیکیورٹی اہلکار نے غیرملکی نشریاتی ادارے مشال ریڈیو کوبتایا کہ مصطفی کمال برکی افغانستان گئے تھے،وہاں سے واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا .

ابھی تک کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سرکاری طور پر بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی شہادت سے متعلق خبر نشر نہیں‌کی گئی ہے البتہ جنوبی وزیرستان کے مقامی صحافیوں کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی شہادت کی خبریں چلائی گئی ہیں.

مشال ریڈیو کے مطابق بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی نے 2021 اور 2022 میں تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے ساتھ پاکستانی وفد کے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ برگیڈیئرمصطفی کمال برکی کا تعلق جنوبی وزیرستان کے تاریخی شہر کانیگرم سے ہے.