سماجی کارکن جبران ناصر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے

کراچی میں وکیل اور انسان حقوق اور سماجی کارکن جبران ناصر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔

جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ دیر پہلے میں اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر سے واپس آرہی تھی کہ ایک سفید ویگیو گاڑی آئی جس ہماری گاڑی کو روکا�تقریبا 15 کے قریب مسلح افراد باہر نکلے جو جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے۔


واضح رہے جبران ناصر وکیل اور سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے معروف ہیں۔