سندھ پولیس نے وزیرستان سے تعلق رکھنےوالے بچے کو بھی افغانستان ڈی پورٹ کردیا

سندھ پولیس نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچے کو گرفتار کرکےافغانیوں‌کے ہمراہ افغانستان بیجھ دیا ہے.

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محمد روف کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا کل سے لاپتہ تھا آج انہوں‌نے مجھے چمن بارڈر سے کال کیا کہ مجھے افغانستان ڈیپورٹ کیا جارہاہے اور میرے فنگر پرنٹ لگائے جارہے ہیں.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد روف کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو مارا گیا ہے اور پولیس والوں‌نے ان کے جیب میں موجود 5 سے 6 ہزار روپے بھی ان سے چھین لئے ہیں.

انہوں‌نے کہا کہ میرے بیٹے کے پاس میرے شناختی کارڈ کی کاپی موجود تھی اور انہوں‌نے پولیس کو شناخت کےلئے اپنے والد میرے شناختی کارڈ کی کاپی بھی دیکھائی تھی لیکن پولیس والوں نے ان کی کوئی نہیں سنی .

انہوں‌نے بتایا کہ میرے والد اور بھائی کسٹم سے ریٹائرڈ ہیں اور دونوں کا انتقال ہوچکا ہے .

انہوں‌نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کو جہاں سے اٹھایا گیا وہاں‌باعزت طریقے سے پہنچایا جائے.