لیبیا کی جیلوں میں قید باجوڑ کے رہائشی60 نوجوانوں کے لواحقین نے حکومت سے ان کی رہائی کےلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقے کے سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا۔
انہوں نے کہا کہ غربت اور مجبوری کے باعث یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی اور خاص کر باجوڑ کے 60 نوجوان لیبیا کی مختلف جیلوں میں بند ہیں اور حکومت کی جانب سے تاحال رہائی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔
قیدیوں کے اہل خانہ اور باجوڑ کے مشران کا کہنا تھا کہ کئی قیدی بیمار ہیں،انھیں مناسب کھانا بھی نہیں دیا جاتا لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت رہائی اور پاکستانی واپسی کیلئے موثر اقدامات کرے۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ یونین والوں نے ان کی واپسی کی رقم، فلائٹ وغیرہ سب کا انتظام کر رکھا ہے بس لیبیا کی حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی رہائی کو یقینی بنائیں۔
لواحقین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے تو وہ اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔