اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نےصوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے ساڑھے آٹھ من چرس سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ا یف کے مطابق کوئٹہ میں سونا خان چوک کے قریب مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران ٹرک سے 340 کلوگرام(ساڑھے آٹھ من)چرس برآمد ہوئی، برآمد چرس ٹرک کے فرش میں بنے خُفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
دوران کاروائی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق پشاور اور نوشہرہ ہے، ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔