قائم علی شاہ زندہ ہیں،ویڈیو بیان سامنے آگیا

سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ زندہ ہیں،سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلانے پر وضاحتی ویڈیو بیان جاری کردیا .

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا.

سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔