پی ٹی ایم کا 18 اگست کو سپریم کورٹ کے سامنے جلسے کا اعلان

پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) نے دہشت گردی کے واقعات ،انسانی حقوقی کی خلاف ورزیوں اور معدنیات کے لوٹ مار کے خلاف 18 اگست کو سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ کا اعلان کردیا .

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ‏سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت امن اور انسانی حقوق کے خواہاں ہر شھری سے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے.

انہوں‌نےجلسے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ‏پختون بیلٹ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات اور دہشتگردی کے خلاف اور امن کے حق میں، پی ٹی ایم قیدیوں کی رہائی، ملک میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں اور معدنیات کے لوٹ مار کے خلاف 18 اگست 2023 کو ظہر 3بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے پی ٹی ایم کا جلسہ منقعد کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گذشتہ کئی مہینوں سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ روز ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔