پشتون تحٖفظ مومنٹ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے زیر اہتمام پشتون علاقوں میں بدامنی،ناروا لوڈشیڈنگ اور پاک افغان سرحد پر سفری اور تجارتی رکاوٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے پشاور ،جنوبی وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک، بلوچستان کے کوئٹہ اور ژوب اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے 3 جولائی کو باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک بیان میں 7 جولائی کو مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔

مظاہرے سے تحریک سے کے رہنماؤں نے ملک پشتون علاقوں میں بدامنی کے واقعات پر روشنی ڈالی جبکہ خیبرپختونخوا میں ناروا لوڈشیڈنگ کا زکر بھی کیا ۔ مقررین کا کہنا تھاکہ بجلی خیبرپختونخوا میں پیدا ہوتی ہے جبکہ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی اسی صوبے میں ہورہی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سفری اور تجارتی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور چمن میں اس حوالے کافی عرصے دھرنا جاری ہے۔

تحریک کے سرکردہ رہنماؤں نےمظاہروں میں اپنی تقریروں میں ”عظم استحکام” نامی آپریشن کی مخالفت کی اور کہا کہ اس آپریشن کی وجہ سے عوام کو مشکلات اور نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے۔