نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے پولیو کے تین نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد ملک بھر میںرواں سال پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے.
23 نومبر کو این آئی ایچ میں پولیو کے خاتمے کیلئے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب ، جعفر آباد اور خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں ایک ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.
تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ،ڈی آئی خان جنوبی خیبر پختونخواہ کے سات پولیو سے متاثرہ اضلاع میں سے پہلے نمبر پر ہے جہاں اس سال پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. ژوب میں تین جبکہ جعفرآباد میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھرمیں رپورٹ ہونے والے 55 کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان، 14 کا خیبرپختونخوا، 13 کا سندھ، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔