ٹانک میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کرتے ہوئے اس کا گھر نذر آتش کردیا ہے۔
یہ واقعہ گذشتہ شب گرہ شادہ گاؤں میں پیش آیا ہے۔
پولیس نے مغوی اہلکار اخترزمان کی بازیابی کیلئے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے.
اس سے دو روز قبل ٹانک میں چھٹیوں پر آنے والے ایف سی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھےجبکہ گذشتہ روز ٹانک سے متصل ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکار اغوا کرلئے ۔