جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب تھیں۔
سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔
سرکاری ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاون میں پیش ہوئیں جہاں انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں پولیس نے خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ کے 2 اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔