حکومت کے آخری روز شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور: حکومت کے جاتے جاتے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا، نیب کورٹ سے ریلیف کے بعد شریف فیملی کی پراپرٹیز بھی ریلیز کر دی گئیں۔

نیب عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے سبب شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز کو فریز کیا گیا تھا، نیب آفس نے شہباز شریف فیملی کی پراپرٹیز ڈی فریز کرنے کے لیے ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور دیگر کی پراپرٹیز کو ڈی فریز کر دیا گیا، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی پراپرٹیز کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا، نصرت شہباز کے نام پر ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک کی پراپرٹی نمبر 96 اور 87 کو ڈی فریز کر دیا گیا۔

حمزہ شہباز کے ملکیتی جوہر ٹاؤن کے بلاک میں پلاٹ نمبر 61 اے، 62، 63، 64، 65، 68، 69، 70 اور 71 کو ڈی فریز کر دیا گیا، حمزہ شہباز کے ملکیتی جوڈیشل کالونی فیز ون میں پلاٹ نمبر 48 ، 49 ،50 اور 51 کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا۔

سید محمد طاہر نقوی کی غوث الاعظم کالونی گلبرگ ٹو میں پراپرٹی نمبر 114 اے کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا۔