خیبرپختونخوا میں ایڈز کیسز کے حوالےسے صوبائی دارلحکومت پشاور پہلے بنوں دوسرے جبکہ چارسدہ تیسرے نمبر پر ہے .
محکمہ صحت خیبرپختونخوا سے جاری اعدادو شمار کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6ہزار966 ہوگئی ہے جن میں سے898مریض رواں سال کے دوران تشخیص کئے گئے ہیں.
اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں 1ہزار573 خواتین اور107 خواجہ سرا بھی ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا بتائے گئے ہیں.
قبائلی اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1107شمار کی گئی ہے جبکہ بچوں کی تعداد421ہے جن میں260بچے اور 161بچیاں بھی شامل ہیں.
خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ ایڈز کی مفت تشخیص اور علاج کیلئے صوبہ بھر میں 13 مراکز قائم کئے گئے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ پہلے صوبہ بھر میں مراکز کی تعداد 6 تھی تاہم اس سال 7 نئے تشخیصی مراکز سوات، صوابی،مردان، ایبٹ آباد، پاڑہ چنار، میران شاہ اور باجوڑ میں قائم کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ایڈزسے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد2910ہےجن میں 2024 مرد، 605خواتین،50 خوجہ سر ا اور233 بچے شامل ہیں.
ڈی ایچ کیوکوہاٹ میں 671متاثرہ افراد رجسٹرڈ ہیں جن میں 454مرد،181 خواتین ،2خواجہ سراء اور 34 بچے رجسٹرڈ ہیں.
ایل آرایچ کے ساتھ 1567 متاثرین رجسٹرڈ ہیں جن میں 1201 مرد، 253خواتین ،42 خواجہ سراء اور 71 بچے بھی شامل ہیں.
بنوں میں 883 افراد،بٹ خیلہ میں 547افراد،ڈیرہ اسماعیل خان میں287 افراداورایبٹ آباد میں 51 متاثرین رجسٹرڈ کئے گئے ہیں.
ضلع سوات میں 7 افراد،صوابی میں21 افراد،کرم میں دوافراد،مردان میں11افراد،باجوڑمیں4 افراد اورشمالی وزیرستان میں 5متاثرین رجسٹرڈ ہیں.
افغانستان کے201،گلگت بلتستان کے 10 ،آزادکشمیر کے2 ،پنجاب کے 58،سندھ کے 34اوربلوچستان کے 11 متاثرین بھی خیبر پختونخوا کےسنٹرز سے علاج کرارہے ہیں.
واضح رہے کہ سال 2022 میں 1025 افراد متاثر تھے اس کی نسبت سال ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد 898 ہوگئی ہے ۔