پشاور، بچوں کو موبائل فون کرائے پر دینے کے الزام میں7افراد گرفتار

پشاور میں‌پولیس نے بچوں کو موبائل فون کرائے پر دینے کے الزام میں7 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سٹی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بچوں کو اسمارٹ فون 60 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کرائے پر دیتے تھے جس کے ذریعے بچے دکان پر پب جی گیم کھیلتے اور فحش ویڈیوز دیکھتے تھے۔

حکام نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 2 دکانیں سیل اور 47 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ فقیرآباد میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،ایف آئی آر میں 294، 292 اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔