پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز پرپرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب انہوں نے اس کی تردید کردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہا ہوں نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑونگا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں اور آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔
اس سے قبل آج عام انتخابات میں شکست پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور ان کی پارٹی خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔