چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس پر وضاحت کے لیے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فیصل واڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں عمران خان کی جانب سے فیصل واڈا کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن شیئر کیا گیاہے.
واضح رہے کہ پارٹی کی جانب سے فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس معروف صحافی ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے فوری بعد عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔
فیصل واڈا نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے کا منصوبہ پاکستان کے اندر بنایا گیا اور اس کا مقصد پاکستان میں افراتفری پھیلانا اور لاشیں گرانا ہے۔