زاہد وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے گذشتہ 24 گھنٹوں میںدو لاشیں برآمد ،ایک کا تعلق بنوں سے، دوسرا شناخت نہ ہونے پر سپردخاک کیا گیا.
پویس کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقےخیسور روڈ پر گذشتہ روز ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیاتھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں تھی اور شناخت نہ ہونے پر انھیں آج سپرد خاک کیا گیا۔
میرعلی کے علاقے خدی سے آج ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔میرعلی پولیس کے مطابق مقتول کا نام ادریس ہے اور ضلع بنوں کا رہائشی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول بنوں سے میرعلی تک ڈاٹسن گاڑی چلاتا تھا۔مقتول کی لاش خدی سے اور گاڑی حکیم خیل سےملی ہے. لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی گذشتہ کئی عرصے سے بدامنی کی لپیٹ میں ہے،ہر دوسرے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں.
دو روزقبل میرعلی میں ڈاکٹر گلستان ہسپتال کے باہر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سوشل ایکٹیویسٹ رسول زمان وزیر جاں بحق جبکہ گلستان ہسپتال میں بطور ڈسپنر کام کرنے والا فرہادی نامی شخص زخمی ہوگئے تھے.