عدنان بیٹنی
ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ واقعہ ضلعی مرکز میرانشاہ کے علاقے میں پیش آیا.
میرانشاہ تھانے کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دس سال سے کم عمر کے دو بچے زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
میرانشاہ ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ دو بچوں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ہسپتال حکام کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین شمالی وزیرستان نے واقعے کے بارے میںٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میرانشاہ میں لینڈ مائن پٹنے سے سکول کے دوبچے عابد اور نجیب اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ نئے سرے سے لینڈ مائنز بچائے گئے ہیں تاکہ لوگ علاقے سے نکل جائے اور ریاست یہاں مسلح جتوں کو منظم کراسکے اور کاروباری جنگ مزید تیز ہوجائے۔
شمالی وزیرستان میرانشاہ میں لینڈ مائن پٹنے سے سکول کے دوبچے عابد اور نجیب اللہ شدید زخمی۔
نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کیلنگ کے ساتھ ساتھ نئے سرے سے لینڈ مائنز بچائے گئے ہیں تاکہ لوگ علاقے سے نکل جائے اور ریاست یہاں مسلح جتوں کو منظم کراسکے اور کاروباری جنگ مزید تیز ہوجائے۔ pic.twitter.com/zosJ1z9CW6— Manzoor Pashteen (@ManzoorPashteen) April 1, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل 31 مارچ کو قبائلی ضلع خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔