شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور پی کے 104 سے آزاد امیدوار دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کہ مطابق تپی گاؤں کے رہائشی ملک کلیم اللہ کو اپنے گاؤں کی حدود میں نامعلوم افراد نے اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ اپنے دو دیگر ساتھیوں سمیت گھر جارہے تھے۔
واقعہ میں قبائلی رہنما کے ہمراہ جاںبحق ہونےوالے 2 افراد کی شناخت مسرور خان اور محمد سخی کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ملک کلیم اللہ اس پر پہلے بھی کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے ہیں جن میں وہ بچ گئے تھے۔
واضح رہے کہ یہ حملہ بھی اسی جگہ ہوا ہے جہاں چند دن پہلے سابقہ ایم این اے محسن داوڑ پر حملہ ہوا تھا۔