شمالی وزیرستان فائرنگ، این ڈی ایم کے 3 کارکنان جاں بحق،محسن داوڑ سمیت 15 زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ (این ڈی ایم)کے 3 کارکنان جاں بحق اور چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

این ڈی ایم زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میرانشاہ کینیٹ کے اندر اس وقت پیش آیا ہے.

سرکاری زرائع کے مطابق فائرنگ 3 افراد جا‌ں بحق ہوگئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں عبدالوہاب ولد سردار،شیرایوب ولد مزمل خان اور واصف اللہ ولد جان روز شامل ہیں.

شیر ایوب خان وزیر این ڈی ایم سند ھ کے صوبائی کمیٹی کے ممبر تھے .

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں‌ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کیا گیا ہے.زخمیوں میں این ڈی ایم کے چیئرمین محسن داوڑ اور ضلعی صدر اسداللہ شامل ہیں .

فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں صہیب،فیضان ،راجہ حکیم،حاجی نور محمد ،احمد،مصطفی ،گل محمد،یوسف خان،حنزاللہ،نعمان راجہ اور محمد سعد شامل ہیں .