شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستا ن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
پولیس آفیسر اسلم ریاض نے کہا کہ پولیو ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
یاد رہے چند روز قبل ضلع خیبروادی تیراہ میں بھی نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔