شمالی وزیرستان،ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں المارہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکار عبدالرحیم پر گھر کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی تفیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ کئی عرصے ٹارگٹ کلنک کے واقعات ہورہے ہیں۔ایک ہفتہ قبل 26 مئی کو میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میسح شخص سمیت دو ا فراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔