بلوچستان ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی گاڑی پر کھڈکوچہ کنڈ عمرانی کے مقام پر فائر کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جہاں ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دیگر دو زخمی جن میں ایک چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بھی شامل ہے کاعلاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔