لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجازالحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی۔
فرخ حبیب نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز الحق نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔عمران خان نے اعجاز الحق کو پارٹی پرچم بھی پہنایا۔
چئیرمین PTI عمران خان صاحب سے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق صاحب کی زمان پارک میں ملاقات۔ اعجاز الحق صاحب نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو PTI میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ pic.twitter.com/W1dR4ae6ll
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 19, 2023
عمران خان نے اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر اعجاز الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ پی ٹی آئی کو آگے لے جانے کےلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔