غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرتضی وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے۔
میئر کیلئے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن مدمقابل تھے۔
غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کو 173 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکا امیدوار حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔
کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 33 منتخب افراد موجود تھے جب کہ 32 کے قریب ارکان نہیں پہنچے۔
حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی عمل پر سوال اٹھادیئے، ان کا کہنا ہے کہ فری فئیر الیکشن کیسے ہوگا جب 30 منتخب بندے کہیں نہیں ہیں، ایسی اطلاع ہے کہ انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان غائب اراکین پر تشدد کی بھی اطلاعات ہیں، یہ الیکشن کمشنر کی ذمہ داری تھی کہ آپ سب کو یہاں حاضر کرواتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ہتھکنڈوں کے باوجود کامیابی ہماری ہوگی۔
خیال رہے کہ سٹی کونسل اراکین کی مجموعی تعداد 367 ہے، ایک یو سی چیئرمین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ 333 اراکین ایوان میں موجود جبکہ 33 اراکین غیر حاضر رہے۔