جنوبی وزیرستان کے نوجوانو ں کو تائیکوانڈو سیکھانے والے استاد محمد زار خان فوت ہوگئے

جنوبی وزیرستان کے نوجوانو ں کو تائیکوانڈو سیکھانے والے استاد محمد زار خان ملتان میں دوران علاج فوت ہوگئے ہیں،ان کی وفات کی تصدیق خاندانی زرائع نے کی۔

ملتا ن میں زیر علاج وزیرستان ازمرائی تائیکوانڈو کلب کے بانی اور کوچ محمد زار خان پر 20دسمبر کو ڈیر ہ اسماعیل خان میں ان کے گھر کے باہر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان شفٹ کیا گیا جہاں دوہفتوں سے ان کا علاج جاری تھا .

محمد زار خان کی وفات پر جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سےتعلق رکھنے والے افراد نے گہر ے دکھ کا اظہار کیا ہے.

وزیرستان ازمرائی تائیکوانڈو کلب کے کھلاڑی ارسلان اسد جنہوں نے حال ہی میں امریکہ کے شہرنیوجرسی میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا نے محمد زار خان کی وفات کو ملک کے لئے بڑا نقصان قرا ر دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن میرے لئے سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں بتا سکتاکہ آج ہم کتنے اہم شخص سے محروم ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ محمد زار خان کے کلب وزیرستان ازمرائی تائیکوانڈو کلب کے کھلاڑی ملکی اور بین القوامی مقابلوں میں متعدد میڈلز جیت چکے ہیں۔