خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں روال سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران برآمد ہونے والے مختلف نوعیت کے 361 بم ناکارہ بنادیئے گئے.
خیبرپختونخوا بم ڈسپوز یونٹ (بی ڈی یو) کی جانب سے جاری رپورٹکے مطابق سب سے زیادہ 115 بم مردان میں ناکارہ بنا دئے ہیں جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم بم اور ایک ریموٹ کنڑول بم شامل ہے۔
جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 89 بم، کوہاٹ میں 55 بم، دیر میں 31 راکٹ جبکہ ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
اسی طرح بم ڈسپوزل ٹیم چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد اور ہنگو میں 6 ہینڈ گرینڈ اور ایک ٹائم آئی ڈی کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم میں 6، کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ، ضلع خیبر میں 4 جبکہ لکی مروت میں 3 دستی بموں کو ڈیفیوز کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرستان، اورکزئی اور صوابی میں بھی ایک ایک ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔