شمالی وزیرستان میں چاند نظر آگیا،کل عید الفطر منانے کا اعلان

میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں‌غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی(حیدرخیل کمیٹی) نے شو ال کا چاند دیکھنے کی 9 شہادتیں موصول ہونے کے بعد کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

آج بروز جمعرات سرکاری رویت ہلال کا اجلاس شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے علاقے حیدرخیل میں ہوا جس میں‌ضلع بھر سے علماء کرام نے شرکت کی.

کمیٹی کو شوال  المکرم کا چاند نظر آنے کی 9 شہادتیں موصول ہوئی جس کے بعد کمیٹی نے کل بروز جمعہ  عید الفطر منانے کا اعلان کردیا .

واضح‌رہے کہ شمالی وزیرستان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس منعقد کیا ہے تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کل عید الفطر منانے کا اعلان نہیں ہواہے۔