منظور پشتین کی بلوچستان میں‌داخلے پر پابندی عائد

بلوچستان حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ( پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کے صوبےمیں داخلے پر پابندی عائد کردی-

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق منظور پشتین 90 روز تک بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے-

پی ٹی ایم رہنما زبیر شاہ آغا کے مطابق منظور پشتین 11 اکتوبر کو منعقد ہونے والے پشتون قومی جرگے کیلئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرنے اور انھیں‌دعوت دینے کیلئے 25 اگست کو بلوچستان جا رہے تھے.

ایکس پر جاری پیغام میں‌زبیر شاہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے منظور پشتین کی بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کو روکنے کی نام نہاد کوشش کی گئی ہے .