کوالالمپور:ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظورکرلیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیاکی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں جس کے بعد اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکےگا.
منظور شدہ ترامیم قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسیوں پر پابندی عائد ہے۔