لکی مروت،گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار دو بچوں سمیت جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انڈس ہائے وے پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 لکی مروت سے جاری بیان کے مطابق انڈس ہائی وے کرم پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

جاں بحق افراد میں 37 سالہ سعد اللّٰہ، 12 سالہ صیام اور 8 سالہ عبد الرحمٰن کے شامل ہیں جبکہ 12 سالہ سفیان زخمی ہے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشیں اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق پولیس اہلکار سعد اللہ علی الصبح فیملی سمیت علاج و معالجے کے لئے پشاور جا رہے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔