لکی مروت،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی ایم کے مقامی رہنما بھائی سمیت جاں‌بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتون تحفظ موومنٹ کے مقامی رہنما بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو اباخیل کے علاقے میں پیش آیا۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت نوید اللہ اور صفی اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔صفی اللہ پی ٹی ایم لکی مروت تحصیل کے کوآرڈینیٹر تھے جبکہ صفی اللہ پولیس میں تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز لکی مروت کے علاقے مستی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے . عبدالرحمان نامی پولیس اہلکار ضلع بنوں‌میں‌تعینات تھے اور وہ چھٹی پر گھر آئے تھے .

مقتول پرعشاء کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں‌وہ جاں‌بحق ہوگئے.