خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب ترین افراد کی لسٹ میں‌صحافی اور پی ڈی ایم اے ترجمان کا نام شامل

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب 152 افراد کی فہرست میں سینئرصحافی اور ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) احسان داوڑ کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں‌شامل سینئرصحافی احسان داوڑ کے سر کی قیمت دس لاکھ رکھی گئی ہےجس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے جبکہ وہ ابھی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.

میرانشاہ پریس کلب کے صدر اور ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر صفدر داوڑ نے کہا ہے کہ احسان داوڑ کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں‌شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں.

انہوں‌نے کہاکہ احسان داوڑ میرانشاہ پریس کلب کے اعزازی ممبر ہیں اور ان کی پچھلے سال پی ڈی ایم اے میں‌بطور ترجمان تعیناتی ہوئی ہے.

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور سینئر صحافی رسول داوڑ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی تازہ ترین لسٹ میں نامور صحافی سرکاری ملازم اور مارے گئے کمانڈرز کے نام بھی شامل ہیں۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں‌رسول داوڑ کا کہنا تھاکہ اب ان کے سروں کی قیمت کون وصول کرے گا،سنیئر صحافی کو اس لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں.

سینئر صحافی زاہد وزیر کا کہنا ہےکہ محکمہء انسداد دہشگردی خیبر پختونخوا نے 152 مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ جاری کردی ہے جس میں حیران کن طور پر شمالی وزیرستان کے انتہائی شریف النفس انسان، سینیئر صحافی اور پی ڈی ایم اے کے پبلک ریلیشنز آفیسر احسان داوڑ کا نام بھی شامل ہے۔

انہو‌ں نے کہا کہ مجھ سمیت شمالی وزیرستان کا ہر فرد اس بات کا گواہ ہے کہ احسان داوڑ نے کھبی کسی مکھی کو بھی نہیں چھیڑا ہوگا تو کیونکر یہ عزت دار گھرانے سے تعلق رکھنے والا انتہائی ملنسار اور عاجز انسان دہشتگرد ہوسکتا ہے؟