خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سےمحسود ویلفیئرایسوسی ایشن اور صدارتی ایوارڈ یافتہ محمد عرفان محسود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سےمحسود ویلفیئرایسوسی ایشن (ماوا) اور صدارتی ایوارڈ یافتہ محمد عرفان محسود کے اعزاز میں تقریب اور گرینڈ افطار کا انعقاد کیا گیا.

خبیب کالج ہری پور میں منعقدہ تقریب میں کالج کے ڈائریکٹر کرنل(ر)متین محسود نے ماوا کے وفد کا ستقبال کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جمال الدین صاحب نے محسود قوم کی جانب سے خبیب فاؤنڈیشن اور ندیم احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خبیب فاونڈیشن کا ہم پر بڑا احسان ہے کیونکہ فاونڈیشن کی وجہ سے ہمارے علاقے کےمتعدد یتیم اور بے سہارا بچے اعلی اور معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں.

مولانا جمال الدین کا کہنا تھاکہ یہاں آنے پر اور ان یتم بچوں کے ساتھ روزہ افطار کرنے کی خوشی ناقابل بیان ہے.

چیئرمین ماوا رحمت خان محسود نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبیب فاونڈیشن کی ماوا کے ساتھ جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں تنظیمیں مستقبل میں بھی مشترکہ کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

تقریب میں خبیب فاونڈیشن اور ماوا کی جانب سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے محمد عرفان محسود کو خصوصی شیلڈ سے نواز گیا .

تقریب میں خبیب فاونڈیشن کےچیئرمین ندیم احمد ،چیئرمین ماوا رحمت خان محسود،جنوبی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کے علاوہ ماوا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نورزمان ، ڈاکٹر مفتی نور ولی شاہ انفارمیشن سیکریٹری ماوا، روشان محسود، نعمت اللہ محسود، احسان اللہ، بریگیڈیئر امیر محمد برکی، زاہدخان ، شیرعالم، ڈاکٹر فضل غنی، منور خان،رحیم اللہ ،زین اللہ اور ہمایون برکی سمیت کاروباری حضرات میں حاجی سید محمد، حاجی لیس محسود، طارق خان، حاجی حمید برکی، صابر محسود، انجینئر اورنگزیب، عابد، حاجی اختر جان، رضا اللہ نے شرکت کی.