اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ دھرنے کے باعث اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے آج رات بند ہو جائیں گے، بارہ کہو اورآزاد کشمیرسے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہو گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیض آباد کو چاروں اطراف سےکنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا ،کنٹینرز لگانے کے لیے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔