عرفان محسود نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی

خان زیب محسود
جنوبی وزیرستان کے رہائشی عرفان محسود 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد پاکستانی بن گئے۔

عرفان محسود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر 100گینیز ورلڈ ریکارڈز مکمل کرلئے۔

اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھاجس کو عرفان محسود نے 63 کلو وزن اٹھا کر توڑ دیا۔

نیوز کلاوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان محسود کا کہنا تھا کہ پہلے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر لوگوں کی طرف سے جتنا پیار ملا اس نے میرا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے بتایا کہ پش آپس کیٹگری میں وہ ورلڈ لیول پر سب زیادہ 46 ریکارڈز بنا چکے ہیں جبکہ عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔

ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے عرفان محسود نے بتایا کہ وہ اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں جن میں
امریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق اور پاکستان، شام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عرفان محسود کو سال 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی سے بھی نواز گیا ہے ۔