گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت آج بروز منگل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس نے عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے کے لیے فیصل آباد گئے لیکن رانا ثنا اللہ نہیں مل سکے۔
عدالت کو رانا ثنااللہ کے وکلا ء کی طرف سے حاضری سے استشنی کی درخواست دی گئی جسسے مسترد کرتے ہوئے گوجرانوالہ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں عدالت نے رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے 28 مارچ کوعدالت پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ سابقہ پنجاب حکومت نے اپریل 2021اور جنوری 2022 میں عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔