قبائلی اضلاع میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار 5 قومی اور 9 صوبائی سیٹیں جیتنے میں کامیاب

خانزیب محسود
عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والےقبائلی اضلاع میں‌ بھی پاکستان تحریک انصاف کے(پی ٹی آئی) حمایت یافتہ آزاد امیدوار سبقت لیتے ہوئے قومی اسمبلی کی5 اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں9 لینے میں کامیاب ہوگئے .

قبائلی اضلاع میں قومی اسمبلی کی کل 7 میں‌سے 6 سیٹوں پر جبکہ صوبائی اسمبلی کی کل 14 میں‌سے 13 نشستوں پر الیکشن کاانعقاد کیا گیا۔باجوڑ کے حلقہ این اے 8 اور صوبائی حلقہ پی کے 22پر چند روز آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے باعث ملتوی کیا گیا تھا.

فارم 47 پر مشتمل غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مہمند کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 26 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ساجد مہمند 41489 ووٹ لیکر جبکہ ضلع اورکزئی اور ہنگو کے مشترکہ حلقے این اے 36 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار یوسف خان 73076 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے.

ضلع خیبر کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 27 اپر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد اقبال خان 85514 ووٹوں‌سے اور ضلع کرم میں‌ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار حمید حسین نے 58650 ووٹ پاس ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مشترکہ حلقے این اے 42 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر خان 20022 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ شمالی وزیرستان کی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 40کے نتائج آنا باقی ہیں.

قومی اسمبلی کی سیٹوں کے ساتھ ساتھ صوبائی سیٹوں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیداوار کی گرفت رہی .13 صوبائی نشتوں میں‌سے 8 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگئے .

نتائج کے مطابق باجوڑ کی چار میں سے 3 سیٹوں پر الیکشن ہوئے جن میں سے پی کے 19 باجوڑ ون پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حمید الرحمن 23044 ووٹ لیکر، پی کے 20 باجوڑ ٹو پر جماعت اسلامی کے امیدوار وحید گل 13039 ووٹ لیکر جبکہ پی کے 21 باجوڑ تھری پر بھی جماعت اسلامی کے ہی امیدوار سردار خان 16844 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے.

مہمند کے دو صوبائی سیٹوں‌میں پی کے 67 مہمند ون پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محبوب شیر15127 ووٹ لیکر جبکہ پی کے 68 مہمند ٹو پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اسرار خان 20690 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے.

ضلع خیبر میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کر لیا. پی کے 69 خیبر ون پر محمد عدنان قادری نے 25596،پی کے 70 پر محمد سہیل آفریدی نے 31649 اور پی کے 71 پر عبدالغنی آفریدی نے 15061 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی .

کرم کے حلقہ پی کے 95 کرم ون سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار محمد ریاض نے 29389 ووٹ لیکر جبکہ حلقہ پی کے 96 کرم ٹو پر آزاد امیدوار علی ہادی نے 38593 ووٹ لیکر سیٹ جیت لی .

جنوبی وزیرستان اپر کے صوبائی حلقہ پی کے 109 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار آصف خان نے 11519 ووٹ لیکر جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے حلقہ پی کے 110 پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عجب گل نے 12525 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی

واضح رہے کہ الیکشن کے دوسرے روز بھی شمالی وزیرستان کی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 4 0 سمیت صوبائی سیٹوں پی کے 103 اور پی کے 104 پر نتائج جاری نہ ہوسکے.