جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے محسود اور وزیر قبائل کےذیلی شاخوں کے درمیان اراضی کے تنازعے پر خونریز تصادم شروع ہوگیا ہے.
مقامی زرائع کے مطابق نانوخیل محسود اور سپیرکئی وزیر ک جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ اور جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے درمیان واقع بلا پتھر کے متنازع اراضی پر دونوں اقوام ایک دوسرے خلاف مورچہ زن ہیں.
دونوں اطراف سے چھوڑے اور بھاری ہتھیاروںکا استعمال جاری ہے جس میںجانی نقصانات کا اندیشہ ہے.
واضح رہے کہ دونوں اقوام کے درمیان عرصہ دراز سے بالاپتھر کےاراضی پر تنازعہ چل رہاہے،اس سے قبل 2015 اور پھر 2017 میں بھی دونوں اقوام اسی اراضٰی کو جھڑپیں ہوچکی ہیں ۔
دوسری جانب مقامی مقامی قبائل نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ خونریزی کو روکنے میں کردار ادا نہیںکررہی ہے.